اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہےکہ ایران علاقے سے بدامنی اور کشیدگي کے خاتمے اور امن کے قیام کا خواہاں ہے ۔

16 جولائی 2014 - 09:39

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کل سہ پہر کو ایران کی مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں کےاجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط مسلح افواج کے وجود سے، بد امنی اور کشیدگي کے خاتمے اور امن کے قیام کا امکان موجود ہے اور اگر مسلح افواج قوی اور مضبوط نہ ہوتو پھرذلت کے سوا ،عزت اور امن کا حصول ممکن نہیں ہے ۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا کہ عزت اسی وقت حاصل ہوسکتی ہے جب عوام متحد ، آمادہ اور ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار ہوں اور مسلح افواج بھی قوی اور مضبوط ہو اس وقت ہم فریق مقابل سے جراتمندانہ گفتگو کرسکتے ہيں ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مسلح افواج کی حمایت کو حکومت کا فریضہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت، مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لا رہی ہے اور ہمارا مسلح افواج سے یہی مطالبہ ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ چل کر عوام کی مشکلات کے حل میں مدد کریں ۔ صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران ایرانی جیالے خداوند عالم کے لطف و کرم سے کامیابی سے ہمکنار ہوئے کہا کہ مقدس دفاع کے بعد ، آج بھی خداوند عالم نے ایران کو متعدد پروپگنڈوں اور سازشوں کے مقابلے میں کامیابی عطا کی ہے اور بہترین نعمتوں سے ہمارے ملک کو نوازا ہے ۔

.......

/169